این اے 120 میں مبینہ سرکاری وسائل کا استعمال، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

این اے 120 میں مبینہ سرکاری وسائل کا استعمال، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: عوامی تحریک کے امیدوار کی جانب سے این اے 120 میں سرکاری وسائل کے مبینہ استعمال کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عوامی تحریک کے امیدوار اشتیاق چودھری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب میں وزیراعظم نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کی حکومت ہے اور نواز شریف کی اہلیہ حلقہ این اے 120 سے امیدوار ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئین کے تحت صاف شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ پی ایچ اے سمیت دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین بیگم کلثوم کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں جبکہ پولیس سمیت متعدد سرکاری محکمے شہباز شریف کے ماتحت ہونے سے دھاندلی کے سنگین خدشات موجود ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حلقہ این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں