امریکی صدر کا نئی افغان پالیسی کے اجرا ءپر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

امریکی صدر کا نئی افغان پالیسی کے اجرا ءپر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کے اجرا ءپر دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان کی عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے ہم ان کی قربانیوں اور خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے، ماضی میں پاکستان ہمارا بہت اہم اتحادی رہا ہے اور ہماری فوجوں نے مل کر ہمارے مشترکہ دشمن کے خلاف لڑائی کی ہے۔

امریکہ سے شراکت داری پاکستان کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگی ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئی افغان پالیسی کے اجرا پر جہاں پاکستان پر دہشتگردوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم کرنے کا الزام دہرایا وہیں انھوں نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔ امریکی صدر نے کہاکہ پاکستان کی عوام نے دہشت گردی کی جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے ہم ان کی قربانیوں اور خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔

ماضی میں پاکستان ہمارا بہت اہم اتحادی رہا ہے اور ہماری فوجوں نے مل کر ہمارے مشترکہ دشمن کے خلاف لڑائی کی ہے۔انکا کہنا تھاکہ امریکہ سے شراکت داری پاکستان کے لیے بہت سود مند ثابت ہوگی ۔

افغانستان کے بارے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جلد بازی میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے باعث افغانستان میں دہشت گردوں کو دوبارہ جگہ مل جائے گی اور اس بارے میں وہ زمینی حقائق پر مبنی فیصلے کریں گے جس میں ڈیڈ لائن نہیں ہوں گی۔امریکہ، افغان حکومت کے ساتھ تب تک مل کر کام کرے گا جب تک ملک ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہو جاتا لیکن انھوں نے اس بارے میں وضاحت نہیں کی کہ امریکہ کتنے مزید فوجی افغانستان بھیجے گا۔