مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو  گا۔  زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔

سعودی عرب میں گزشتہ روز چاند نظر نہیں آیا تھا اس لیے قوی امکان ہے کہ آج وہاں چاند نظر آ جائے گا جبکہ پاکستان میں آج چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے اور امید ہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہو  گی۔

مصنف کے بارے میں