قومی اسمبلی میں انتخابات بل 2017اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا

قومی اسمبلی میں انتخابات بل 2017اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں انتخابات بل 2017اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا۔اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے انتخابی اصلاحات بل 2017 منظوری کے لئے پیش کیا۔اجلاس کے دوران بل پر شق وار منظوری لی گئی اور ایوان نے کثرت رائے سے انتخابی اصلاحات بل 2017 منظور کرلیا۔

بل پاس ہونے پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔بل کے متن میں تھا کہ ایک پولنگ اسٹیشن سے دوسرے پولنگ اسٹیشن تک کا فیصلہ ایک کلومیٹر سے کم ہو گا۔متن میں یہ بھی شامل تھا کہ خواتین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں کورم دیکھ کر شرم آتی ہے ہم عوام کے اعتماد کا قتل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ  الیکشن بل 2017 سب کا بل ہے اور ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے تھا۔خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی براہ راست دکھائی جارہی ہے،22کروڑ عوام کو کیا دکھا رہے ہیں، اسمبلی میں روز آنے والے عظیم لوگ ہیں جو روز آتے ہیں لیکن حکومتی وزیر پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن اسمبلی میں کوئی نہیں آتا۔

اپوزیشن کی جانب سے وزرا کی غیر حاضری کی نشاندہی پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ارکان اور وزرا کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں