ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کون امریکہ کا صدر بن سکتا ہے

ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد کون امریکہ کا صدر بن سکتا ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازعہ کردار کی وجہ سے یہ سوال امریکی اور بین الاقوامی میڈیا میں اکثر سامنے آتا رہا ہے کہ امریکی صدر کے مرنے ٗ استعفیٰ دینے یا مواخذے کی صورت میں کون ان کی جگہ لے گا ۔

ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اس سوال کا جواب قانون کی روشنی میں دیا ہے۔ جس کے مطابق اس قانون کو صدارتی جانشینی قانون کہا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے سب سے پہلے امریکی سیاسی فضا میں تکرار تب ہوئی جب 1792ء میں اس قانون کا اطلاق کیا گیا جس کے مطابق امریکی صدر کے جانے کی صورت میں سینٹ کے صدر کو ان کی جگہ صدر بنا دیا جاتا ہے۔

اس قانون میں آخری ترمیم 2006ء میں کئی گئی ۔ اب اس فہرست میں72سینٹ ممبران شامل ہیں ۔ جو امریکی صدر کے جانے کی صورت میں ان کی جگہ اپنے عہدے کے مطابق لے سکتے ہیں۔