موٹرولاایکس4 لانچ ہونے سے قبل ہی منظر عام پر آگیا

موٹرولاایکس4 لانچ ہونے سے قبل ہی منظر عام پر آگیا

.......................................................................................
شکاگو: مایہ ناز امریکی کمپنی موٹرولا کی مقبول ایکس سیریز کے نئے سمارٹ فون ”موٹو ایکس فور “ کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر دیکھا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سمارٹ فون ڈوئل کیمرہ ہوگا، اور اس کا ڈوئل لینز کیمرہ تصویر میں آئی فون سیون پلس اور ایل جی جی سکس جیسا نظر آتا ہے۔تاہم اس میں فلیش موڈیول کو کیمرے کے اوپر دیا گیا ہے جو اسے دیگر فونز سے کچھ مختلف بناتا ہے۔اس فون کے فیچرز کی تفصیلات بھی کسی حد تک لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جس سے موٹرولا کے اس نئے فون کے بارے میں کافی اندازہ ہوتا ہے۔

یہ فون 5.2 انچ کے فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ ہوگا جس میں اسنیپ ڈراگون 630 پراسیسر اور تھری جی بی ریم دی جائے گی۔فون کے اندر 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ سولہ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہوگا۔ اس کے بیک پر بارہ میگا پکسل اور آٹھ میگا پکسل کے دو کیمرے بیک پر موجود ہوں گے جن میں ڈوئل آٹو فوکس اور الٹرا وائیڈ سنسر بھی دیا جائے گا۔اس فون کی قیمت 400 ڈالرز (چالیس ہزار پاکستانی روپے) کے اندر ہوگی۔یہ فون ممکنہ طور پر 24 اگست کو برازیل میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا ۔