نیوز لیکس کی رپورٹ آنے سے پہلے مجھے نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا: پرویز رشید

نیوز لیکس کی رپورٹ آنے سے پہلے مجھے نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا: پرویز رشید

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما  اور سابق وزیر پرویز  رشید نے کہا ہے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے اگر  نیوز لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لائی جائے۔

اسلام آبادمیں میڈیاسے بات کرتے ہوئے پرویزرشیدنے کہا   کہ شریف برادران میں کوئی اختلاف نہیں۔ پانامہ کیس پر  نظرثانی اپیل کا فیصلہ آنے تک  کہیں پیش نہ ہونا  ہمارا حق ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ نوازشریف ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ نوازشریف نے ہمیشہ  عدالتوں کا سامنا کیا ہے اور حالات کا مقابلہ کیا ہے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ انہیں  نیو زلیکس  کی رپورٹ آنے سے پہلےفارغ کر دیا گیا تھا ۔میرا تو اس رپورٹ سے تعلق نہیں بنتا۔ رپورٹ لکھنے والوں نے مجھے نکالنے کا جواز ڈھونڈا ہو گا مگر رپورٹ بعد میں آئی میری نوکری پہلے چلی گئی تھی۔

مصنف کے بارے میں