حکومت نےآئین کے آرٹیکل 62، 63 میں تبدیلی کا اعلان کردیا

حکومت نےآئین کے آرٹیکل 62، 63 میں تبدیلی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: حکومت نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کا اعلان کردیا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون زاہد حامد نے کہاہے کہ آرٹیکل 62,63میں نااہلی کی مدت کا کوئی ذکر نہیں، میرے خیال میں نااہلی پانچ سال سے بھی کم ہونی چاہیے ، مسلم لیگ ن آئینی ترامیم کمیٹی میں لے کر جائے گی ۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومت آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں اس حوالے سے ترمیم کرے گی، ہم یہ آئینی ترمیم کمیٹی میں لے کر جائیں گے جہاں تمام جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی یہ ترمیم کی جائے گی۔یادرہے کہ آرٹیکل 62کے تحت سپریم کورٹ نے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردیدیا تھا جس کے بعدالیکشن کمیشن نے ان کی اسمبلی رکنیت بھی ختم کردی تھی اور اب ان کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر 17ستمبر کو ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز مسلم لیگ ن کی امیدوار ہیں۔