چینی سمارٹ فون ”شیاؤمی می 6 “ کی پاکستان میں فروخت شروع

چینی سمارٹ فون ”شیاؤمی می 6 “ کی پاکستان میں فروخت شروع

لاہور: چین کی مشہور سمارٹ فون کمپنی ”شیاؤمی “ نے اپنا نیا فلیگ شپ فون ”می 6 “ پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ سمارٹ فون رواں سال اپریل میں متعارف کرایا گیا تھا جو تقریباً 4 ماہ بعد پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے۔اس فون کی سکرین 5.15 انچ انچ ہے جبکہ اس میں گلیکسی ایس ایٹ کی طرح سنیپ ڈراگون 835 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے، ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز، 3350 ایم اے ایچ بیٹری اور واٹر ریزیزٹنس جیسے فیچرز موجود ہیں۔کیمرے کے حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں ٹیلی فوٹو لینس کے ساتھ وائیڈ اینگل لینس دیا گیا ہے جیسا آئی فون سیون پلس کے کیمرے میں ہے۔
اس کے علاوہ شیاو¿ می کے نئے سمارٹ فون میں 2x2 ڈوئل وائی فائی کا فیچر دیا گیا ہے، یہ ایسی ٹیکنالوجی ہے جو وائرلیس نیٹ ورکس پر کنکٹیویٹی اور رفتار کو بہتر بناتی ہے جبکہ اس میں رات کو بینائی کو بچانے کے لیے الٹرا ڈارک موڈ بھی دیا گیا ہے، اسی طرح 3350 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو کہ کوالکوم کوئی چارج 4۔0 کو سپورٹ کرتی ہے۔اس کی قیمت 46 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے جو کہ چین کے مقابلے میں تو زیادہ ہے تاہم گلیکسی نوٹ ایٹ کے مقابلے میں ہزاروں روپے سستا ہے۔