امریکا:حملہ آور کو زخمی جج نے کئی فائر کر کے ہلاک کر دیا

امریکا:حملہ آور کو زخمی جج نے کئی فائر کر کے ہلاک کر دیا

نیو یارک: امریکی ریاست اوریگون میں عدالت کے باہر  جج  پر  قاتلانہ حملہ ہوا،  زخمی جج نے اپنی جان بچانے کے لیے حملہ آور پر فائرنگ کر کے اسے ہلاک کر دیا۔

عدالت کے باہر جج پر حملے کے لیے گھات لگا   کر بیٹھے حملہ آور نے پانچ بار  فائرنگ کر کے جج  کو  مارنے کی ناکام کوشش کی۔زخمی جج نے اپنی جان بچانے کے لیے جوابی کارروائی میں حملہ آور پر کئی فائر کیے جس سے حملہ آور ہلاک ہو گیا۔

حملے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی،حملے کے بعد جج  کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ایمرجنسی آپریشن کر کے جج کی جان بچا لی گئی۔

مصنف کے بارے میں