نیب نے شریف فیملی کو تیسرا اور آخری نوٹس جاری کر دیا

نیب نے شریف فیملی کو تیسرا اور آخری نوٹس جاری کر دیا

لاہور : نیب نے شریف فیملی کو حاضر نہ ہونے پر تیسرا اور آخری نوٹس جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق نیب آج سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں اور بیٹی کو طلب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کو بھی پیش ہونے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا اور آخری نوٹس ہے، اگر اب بھی سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بیٹے اور بیٹی نہ آئے تو رپورٹ سپریم کورٹ کو دے دی جائے گی۔ عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔

شریف فیملی کو اس سے پہلے اتوار کو پیشی کا نوٹس دیا گیا تھا مگر شریف خاندان حاضر نہ ہوا۔نیب نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی آج پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا ہے، جبکہ گزشتہ روز نیب نے نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر سعید احمد اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی سے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات مکمل کی تھی۔