امریکہ کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ٗ امریکی جنرل کا اعتراف

امریکہ کو افغانستان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ٗ امریکی جنرل کا اعتراف

واشنگٹن : ایک طرف تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی افغان پالیسی میں فتح اور پاکستان کیخلاف بیانات دے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف امریکی فوجی جنرل نے تسلیم کیا ہے کہ انہیں افغانستان میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور امریکہ کو افغانستان میں شکست ہوئی تھی

افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نیکلسن نے افغانستان میں امریکہ کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی جنگ میں شکست کی قیمت نہیں چکائی جا سکتی ۔امریکی جنرل نے انڈیا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اشرف غنی حکومت کے مخالفین بعض پڑوسی ممالک کی مدد سے افغان عوام کا قتل عام کر رہے ہیں۔