سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہو گئیں

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہو گئیں

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو گلے کا کینسر تشخیص ہوا ہے۔بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے ان کے گلے میں کینسر تشخیص کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق خاتونِ اول بیگم کلثوم نواز ایک ہفتے سے لندن میں مقیم ہیں جہاں پر ان کا علاج جاری ہے ۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ مرض قابلِ علاج ہے ۔یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز  این اے 120 سے الیکشن لڑ رہی ہیں اس حلقے سے2013 میں نواز شریف الیکشن جیتے تھے اور ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ لیکن پاناما کیس کی وجہ سے نااہل ہونے کے بعد انہیں یہ نشست چھوڑنی پڑی جہاں سے اب ان کی اہلیہ الیکشن لڑ رہی ہیں۔