نیب میں پیش نہیں ہوں گا، نواز شریف

نیب میں پیش نہیں ہوں گا، نواز شریف

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب میں پیش ہونے سے قطعاً انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یا کل نہیں ٗ کبھی بھی نہیں ۔

سابق وزیر اعظم نے وکلاء کے ذریعے تحریری جواب جمع کروا دیا ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انکوائری آفیسر مقرر کرنے کا اختیار صرف اور صرف چیئر مین نیب کا ہے ۔ تحقیقات کیلئے بنیادی حقوق نظر انداز کئے گئے ہیں ۔

سابق وزیر اعظم کے وکیل ایڈووکیٹ پرویز امجد نے دو صفحات پر مشتمل جواب جمع کرواتے ہوئے انکوائری کے طریقہ کار کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب جس قانون کے تحت کارروائی کر رہا ہے وہ خلاف ضابطہ ہے ۔