فخر عالم ’’جے آئی ٹی‘‘ میں امی بن گئے

فخر عالم ’’جے آئی ٹی‘‘ میں امی بن گئے

لاہور : معروف پاکستانی سنگر اور اداکار فخر عالم اپنی عجیب و غریب حرکتوں سے ہمیشہ سے میڈیا میں ان رہے ہیں۔ اب انہوں نے ایک فلم ’’جے آئی ٹی‘‘ میں امی کا کردار بھی کیا ہے


تفصیلات کے مطابق فخر عالم پہلے گلوکاری کے شعبے میں ناکام ہوئے جہاں پر وہ اتنے سالوں میں ایک بھی اچھا گانا شائقین کو نہیں دے سکے جبکہ اب وہ ایک بار پھر ایک منفرد تجربہ کرنے جا رہے ہیں اور انہوں نے اپنی آنیوالی فلم ’’جے آئی ٹی‘‘ میں ڈبل رول ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس فلم وہ فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کے ساتھ رول ادا کر رہے ہیں جبکہ ان تینوں بھائیوں کی امی کا کردار بھی وہی ادا کر رہے ہیں ۔