25سال بعدفلسطینی ٹیچرز کو کویت میں پڑھانے کی اجازت مل گئی

25سال بعدفلسطینی ٹیچرز کو کویت میں پڑھانے کی اجازت مل گئی

کویت سٹی:25سال بعد فلسطینی ٹیچرز کو کویت میں پڑھانے کی اجازت ملنے کے بعدفلسطینی ٹیچرز کا پہلا گروہ کویت پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پچھلے سال فلسطین کی وزارت تعلیم نے فلسطین سے تعلق رکھنے والےحساب اور سائنس کے 105 ٹیچرز کیساتھ معاہدہ طے کیا تھا جس کے تحت اب معاہدے میں شامل ٹیچرز کویت پہنچ چکے ہیں۔
کویت کی وزارت تعلیم کے ڈپٹی سیکریٹری کے مطابق فلسطین میں سے ان ٹیچرز کو چُناگیا ہے جن کی تعلیمی مہارت  کویت کی تعلیمی سرگرمیوں کی پذیرائی میں مدد دے گی۔
یاد رہے کہ 1990میں عراق حملے کے بعد بہت سے فلسطینی اساتذہ کویت چھوڑ کر اپنے ملک واپس چلے گئے تھے اور کویت کی طرف سے ان پر واپسی کی پابندی لگا دی گئی تھی جو کہ 25سال بعد کہ اب ہٹا لی گئی ہے۔