میچ کیوں ہارے؟ سری لنکن کرکٹ شائقین گراؤنڈ میں داخل ہو گئے

میچ کیوں ہارے؟ سری لنکن کرکٹ شائقین گراؤنڈ میں داخل ہو گئے

دمبولا: سری لنکا اور بھارت کے درمیان  5 ون ڈے میچوں کی سریز کا پہلا میچ کل دمبولا میں کھیلا گیا ، جہاں میزبان سری لنکا کو بھارت کے 9 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سری لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 216 رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین کی جانب لوٹ گئی۔سری لنکا کے 6 کھلاڑی ڈبل  فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ بھارت کی جانب سے اکثر پٹیل نے 3 ،بمرا ، یادیو اور چاہل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

جواب میں بھارت کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کر لیا۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھاون نے ناقابلِ شکست 132 اور کپتان ویرات کوہلی نے ناقابلِ شکست 86 رنز اسکور کیے.

سری لنکا کے میچ ہار جانے کے بعد دلچسپ صورتحال دیکھنے کو ملی۔ سری لنکن کرکٹ شائقین میچ کے بعد گراؤنڈ میں داخل ہو گئے اور اپنی ٹیم کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی ۔

صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو میدان میں آنا پڑا۔پولیس نے آ کر تماشائیوں کو میدان سے نکالا۔

تماشائیوں نے یہ سلسلہ ٹیم کو ہوٹل لے جانے والی بس کے سامنے بھی جاری رکھا جہاں ایک بار پھر پولیس کو مداخلت کرنی پڑی۔