وفاقی حکومت کا آرٹیکل 62میں ترمیم کا اعلان

وفاقی حکومت کا آرٹیکل 62میں ترمیم کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ آئین کی شق62ون ایف میں ترمیم کا ارادہ رکھتی ہے۔


آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے کہا کہ حکومت آئین کی شق 62 ون ایف میں ترمیم کا ارداہ رکھتی ہے۔اس شق میں نااہلی کی کوئی مدت متعین نہیں ہے۔ زاہد حامد نے کہا کہ اس شق کے تحت ہونے والی نااہلی کی مدت پانچ سال سے کم ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ حزب مخالف کی جماعتیں اس ترمیم کی مخالفت کا اعلان کر چکی ہیں