فیس بک کا مقبول فیچر اب واٹس ایپ میں بھی دستیاب

فیس بک کا مقبول فیچر اب واٹس ایپ میں بھی دستیاب

لاہور: سمارٹ فون کے مقبول ترین مسینجر واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے رنگین الفاظ میں سٹیٹس لکھنے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچرفیس بک کے مقابلے میں بنایا گیا۔ فیس بک کی طرح واٹس ایپ صارفین سٹیٹس میں تصاویر یا ویڈیو کی بجائے ٹیکسٹ شیئر کرنا چاہیں تو وہ رنگین ٹیکسٹ اور رنگین پس منظر کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔ صارفین اب اپنی پسند کا فونٹ اور پس منظر کا رنگ منتخب کر کے ٹیکسٹ سٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے آج جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر وٹس ایپ ویب کلائنٹ استعمال کرنے والے بھی استعمال کر سکیں گے۔یہ فیچر ا±ن لوگوں کیے زبردست ہے جو سٹیٹس میں اپنی تصویر شیئر کرنا نہیں چاہتے بلکہ اپنے خیالات کو تحریر کی شکل میں شیئرکرنا چاہتے ہیں۔