گوگل نے اینڈرائیڈ کا نیا ورژن ”اوریو“ پیش کر دیا

گوگل نے اینڈرائیڈ کا نیا ورژن ”اوریو“ پیش کر دیا

کیلیفورنیا:  گوگل نے سمارٹ فون کے آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ  کا  نیا  ورژن جاری کر  دیا۔

اینڈرائیڈ 8 کا نام معروف بسکٹ ”اوریو“ کے نام پر رکھا   گیا ہے۔گوگل نے بسکٹ بنانے والی کمپنی ”نیبسکو“ کی شراکت داری کے ساتھ اینڈرائیڈ کے نئے ورژن کو ”اوریو“  کا  نام  دیا ہے۔
گوگل کے مطابق نئے ورژن پر مبنی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ گوگل کے مطابق جلد ہی اینڈرائیڈ  اوریو  کو پکسل، پکسل ایکس ایل،  نیکسس فائیو ایکس، نیکسس سکس پی، نیکسس پلیئر  اور   پکسل سی کیلئے فراہم کر دیا  جائے گا۔