ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 2 ستمبر کو ہوگی

 ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 2 ستمبر کو ہوگی

لاہور: پاکستان میں ذی الحج کا  چاند نظر  نہیں آیا، جس کے بعد عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔ 
تفصیلات کے مطابق چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں کراچی میں ہوا۔ اجلاس مختلف مکاتب فکر کے علماء، وزارت مذہبی امور کے حکام، محکمہ موسمیات کے افسران سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، اس لئے یکم ذی الحج جمعرات 24 اگست جبکہ عیدالاضحیٰ 2 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔