پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے: احسن اقبال

 پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے: احسن اقبال

اسلام آباد: وزیرداخلہ احسن اقبال سے پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ  پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔دہشتگردوں اور انتشار پھیلانے والوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والی ٹیموں کو سیکیورٹی دی جائے گی.ملک میں امن کی صورت حال کھیلوں کے حوالے سے موزوں ہے.حکومت کھیلوں کی پذیرائی کے لیے سرگرم ہے.انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو تحفظ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے.کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلیےمنظم اور مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی ٹیمز کے دورے اور میچز سے دنیا میں پاکستان کا مثبت تصور جائے گا.