ایران نے 5دن میں ایٹمی بم بنانے کاا شارہ دے دیا

ایران نے 5دن میں ایٹمی بم بنانے کاا شارہ دے دیا

تہران :ایران نے دعوی کیا ہے کہ انھیں یورینیم کو بیس فی صد افزودہ کرنے کے لیے صرف پانچ دن درکار ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اگر ہم عزم کرلیں تو ہم صرف پانچ روز میں یورینیم کو بیس فی صد تک افزودہ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ ایران جولائی 2015ءمیں چھے بڑی طاقتوں کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے کے تحت اپنی افزودہ یورینیم کے ذخیرے سے دستبردار ہوگیا تھا۔اس معاہدے کی شرائط کے تحت ایران یورینیم کو صرف پانچ فی صد تک افزودہ کرسکتا ہے۔
س کے بدلے میں ایران پر عاید مغربی پابندیاں ختم کردی گئی تھیں اور امریکا نے اس کے منجمد اثاثے بھی واگزار کردیے تھے ۔واضح رہے کہ بیس فی صد تک افزودہ یورینیم کو جوہری بم کی تیاری میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔