ڈیوڈ دھون کی گوندا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش

ڈیوڈ دھون کی گوندا کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش

ممبئی : بالی ووڈ فلمساز ڈیوڈ دھون نے کہا ہے کہ وہ اداکار گوندا کے ساتھ دوبارہ ضرور کام کرنا چاہیں گے۔

فلمساز ڈیوڈ دھون نے کہا ہے کہ میں نے گوندا کے ساتھ متعدد سپر ہٹ فلمیں کی ہیں، گوندا بہت منفرد انسان ہیں اور میں یقیناً ان کے ساتھ دوبارہ کام کرنا چاہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ منموہن دیسائی ہمیشہ میرے گرو رہے ہیں اور بطور فلمساز اپنے تمام کریئر میں ان کے نقش قدم پر چلا ہوں۔

واضح رہے کہ فلمساز ڈیوڈ دھون اور گوندا نے ایک ساتھ فلم ”دیوانہ مستانہ “ ، ”حسینہ مان جائے گی“ ،”پارٹنر“اور”آنکھیں“میں کام کیا۔

مصنف کے بارے میں