حمزہ علی عباسی نے نیمل خان سے شادی کی تصدیق کر دی

حمزہ علی عباسی نے نیمل خان سے شادی کی تصدیق کر دی
کیپشن: دونوں تقریبات انتہائی سادگی سے منعقد کی جائیں گی، حمزہ علی عباسی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکارہ نیمل خان سے شادی کی تصدیق کر دی۔ سوشل میڈیا پر اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنی دلہن کی تصویر کے ہمراہ شادی کی تقریبات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ میرا اور نیمل کا نکاح 25 اگست کو ہو گا جبکہ ولیمہ 26 اگست کو ہو گا۔ دونوں تقریبات انتہائی سادگی سے منعقد کی جائیں گی۔

b339bff20f404f0316a01df51ba8eeb6

حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ازدواجی زندگی کے بعد میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اللہ کو راضی کرنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

حمزہ علی عباسی کے سوشل میڈیا کے تمام اکاؤنٹس پر ہزاروں لوگوں نے ان کو مبارک باد دی اور ان کی جلد شروع ہونے والی ازدواجی زندگی سے متعلق نیک خواشہات کا اظہار کیا۔

اداکار حمزہ علی عباسی 35 سال جبکہ ان کی ہونے والی دلہن نیمل خان 25 برس کی ہیں۔