پی سی بی کے نئے آئین میں وزیراعظم کے اختیارات میں کمی کر دی گئی

پی سی بی کے نئے آئین میں وزیراعظم کے اختیارات میں کمی کر دی گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے آئین کی منظوری دیدی، آئین کے مطابق وزیراعظم کے اختیارات میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔

نئے آئین کے مطابق بورڈ کے پیٹرن انچیف وزیراعظم ہی رہیں گے لیکن وہ اپنی مرضی سے بورڈ کو ختم یا بورڈ چیئرمین کو عہدے سے ہٹا نہیں سکیں گے۔ پی سی بی کے نئے آئین کے مطابق وزیراعظم کے پاس بورڈ کے اندر کرپشن کے معاملات پر انکوائری کرنے کا اختیار باقی ہے،

ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں حکومت کی مداخلت سے اس وقت کے چیئرمین بورڈ کو ہٹایا جا چکا ہے۔ نیا آئین پی سی بی کو آزاد ادارہ بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔