ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کو یونیورسٹی فیس ادا کرنے کیلئے رقم بھیج دی

  ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کو یونیورسٹی فیس ادا کرنے کیلئے رقم بھیج دی


نیویارک: امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی آواز سریلی، دل بھی کشادہ، ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کو یونیورسٹی فیس ادا کرنے کیلئے رقم بھیج دی۔

ٹیلر نے 6 ہزار 386 ڈالر عائشہ خرم کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیئے، اونٹاریو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی امیگرنٹ طالبہ عائشہ اس رقم سے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے گی۔

عائشہ اور اس کے اہل خانہ نے یونیورسٹی میں ٹیوشن فیس ادا کرنے کیلئے آن لائن مدد کی اپیل کی تھی۔ رقم ملنے پرعائشہ نے پاپ سنگر کا شکریہ ادا کیا۔