مون سون کے آخری اسپیل کا زور ٹوٹ چکا ہے: محکمہ موسمیات

مون سون کے آخری اسپیل کا زور ٹوٹ چکا ہے: محکمہ موسمیات

 لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے آخری اسپیل کا زور ٹوٹ چکا ہے، البتہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا، تاہم مالاکنڈ، گوجرانوالہ، لاہور، میرپورخاص ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس وقت اسلام آباد میں درجہ حرارت 36 ڈگری، کراچی میں 33 ڈگری، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور سرگودھا میں درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ، پشاور میں 38 اور کوئٹہ میں36 ڈگری ہے۔ گزشتہ روز سب زیادہ درجہ حرارت سبی میں 44، سکھر، دادو اور روہڑی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔