مہوش حیات ماں اورنانی کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار

مہوش حیات ماں اورنانی کا کردار ادا کرنے کو بھی تیار

اسلام آباد:اداکارہ مہوش حیات نے آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا عندیہ دے دیا۔

مہوش حیات نے ٹی وی پروگرام میںماں کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ اچھا سکرپٹ ملے تو وہ ماں کیا نانی کا بھی کردار ادا کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ آئندہ پانچ سالوں میں ہدایتکاری کے شعبے میں آنے کا سوچ رہی ہوں اور چاہتی ہوں کہ اس شعبے میں نئے لوگ آئیں۔

اداکارہ کا کہناتھاکہ نئی بننے والی فلموں نے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے آکسیجن کا کام کیا ہے اور بہت جلد انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہوجائیگی۔