وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ ملک اور خطے میں جاری امن کی کوششوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے کیا تھا۔