سری لنکا کی پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی منصوبہ بندی

سری لنکا کی پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی منصوبہ بندی

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی خواہش ظاہر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی بجائے 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ سری لنکن وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ اُن کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکتے۔ جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ سری لنکا نے باضابطہ طور پر کسی بھی فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سری لنکا سیریز دو مرحلوں میں شیڈول ہے، پہلے مرحلے میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شامل ہے جبکہ دسمبر میں پاکستان نے 3 ون ڈے میچوں کی میزبانی کرنی ہے۔