مودی تم رہبر نہیں رہزن ہو ،تم قاتل ہو :چیئرمین بلاول بھٹو

مودی تم رہبر نہیں رہزن ہو ،تم قاتل ہو :چیئرمین بلاول بھٹو

اسکردو :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا مودی اگر تم نے واقعی کشمیریوں کو حقوق دیے ہیں تو کرفیو ہٹا ﺅ ،سرینگر میں جلسہ کر کے دکھاﺅ ۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا مودی سے پوچھتا ہوں تم نے کشمیریوں کو حقوق دیے ہیں تو کرفیو ہٹاﺅ ،سرینگر میں جلسہ کرکے دکھاﺅ ،پوچھو ان سے کشمیری بتائیں گے کہ تمہارے اس اقدام کی حیثیت کیا ہے ،مودی کو چیلنج دیتے ہوئے بلاول نے کہا تم کشمیر میں گھس کر دکھا ﺅ ،تم نے کشمیر کو جیل بنا دیا ہے ،مودی کشمیر ی رہنماﺅں کوآزاد کر و،مودی تم بیلٹ گن سے لوگوں کو اندھا کر سکتے ہو لیکن خواب نہیں چھین سکتے ،تم میڈیا پر پابندی لگا سکتے ہو مگر لوگوں کی زبان نہیں روک سکتے ،لوگوں کو مار سکتے ہیں لیکن ان کی سوچ کو کبھی ختم نہیں کر سکتے ،

بلاول نے مزید کہا مودی تم رہبر نہیں رہزن ہو ،تم قاتل ہو ،مودی تمہیں تاریخ ایک ہی نام سے یاد رکھے گی ،قاتل ،قاتل مودی قاتل ۔۔۔

بلاول بھٹو نے اسکردو میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا سلیکٹڈ وزیر اعظم نے ملکی معیشت اورخارجہ پالیسی کو تباہ و برباد کر دیا ،حکومت نے غریب عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دئیے ،ملک کا ہر طبقہ مہنگائی اور ٹیکس سے پریشان ہے ،خان اور اسکی کابینہ کے لوگ ڈریں ،ظلم کرنے والوں کو اپنے ظلم کا حساب دینا ہوگا ۔

حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا اقتدار سے پہلے وعدے کرنا بہت آسان ہو تا ہے ،کوئی بھی وعدہ خان نے پورا نہیں کیا ،بغیر کسی ثبوت کے اپوزیشن رہنماﺅں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے ،خان اور اسکی کابینہ کے لوگ ڈریں ،ظلم کرنے والوں کو اپنے ظلم کا حساب دینا ہوگا ۔

بلاول نے کہا صرف بزدل ہی عورتوں سے جیل بھرتے ہیں ،فریال تالپور کو عید کی رات ہسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا ،ہماری ثقافت ،ہمارا دین ،ہماری روایت ہے کہ ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا یہ احتساب نہیں ،انتقام ہے ،30ارب کی پشاور میٹرو 100ارب کی ہو گئی لیکن احتساب کے عمل میں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے خطاب میں کہا نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی ،آج ملک میں مزدور اور غریب طبقے پرٹیکسز کے پہاڑ توڑ دئیے ہیں ،ملکی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ،