محکمہ موسمیات نے ایک دفعہ پھر کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 محکمہ موسمیات نے ایک دفعہ پھر کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کیپشن: Image Source : Twitter

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر 28 اگست کو بارش کی پیشگوئی کردی اور کہا شہر میں 30 سے40 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیا ت نے کراچی میں پھر بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا بھارت اور بنگال کی جانب سے مون سون کا نیا سسٹم کراچی میں داخل ہونے والا ہے، سسٹم 28 اگست کو کراچی پہنچے گا۔محکمہ موسمیات نے کہا سسٹم28 کی شام سے 29 اگست تک بارش برسائے گا، شہر میں 30 سے40 ملی میٹر تک بارش کا امکان ہے، 28 اگست تک موسم ابر آلود رہے گا اور دن اور رات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے.

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کوئٹہ ، قلات لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں کئی ایک مقامات پرہلکی بارش کی توقع ہے، گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔