وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ،شیڈول سامنے آگیا

وزیر اعظم کا دورہ امریکہ ،شیڈول سامنے آگیا
کیپشن: Image Source : Twitter

واشنگٹن:وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ امریکہ کا شیڈول سامنے آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے 23ستمبر کو نیو یارک روانہ ہونگے ،خیال کیا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم اپنے اس چار روز ہ دورے میں مختلف ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کرینگے ۔

عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کا معاملہ اٹھائیں گے،وزیر اعظم اس دورہ امریکہ میں کاروباری حضرات سمیت متعدد سرمایہ کاروں سے ملاقات کرینگے ۔