نواز شریف کو واپس لانے کیلئے لندن کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،فواد چوہدری

  نواز شریف کو واپس لانے کیلئے لندن کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو واپس لانے کے لئے لندن کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی عدالت نے نواز شریف کو لندن میں علاج کی خاطر ضمانت دی اور انہیں طبی علاج معالجہ کے لئے دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے ،انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت نواز شریف اشتہاری قرار دیئے گئے ہیں اور قانونی کارروائی کے لئے انہیں واپس لانے کے لئے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرکو برطانیہ بھیجا جائے گا۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے لئے این آر او لینے تک ایف اے ٹی ایف کے معاملہ پر حکومت کی حمایت کرنے سے ہچکچا کر رہی ہیں تاکہ پی پی پی اور ن لیگ سمیت سیاسی جماعتیں اپنے خلاف کیسز سے نجات حاصل کرسکیں ۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے لئے اپوزیشن کی حمایت ضروری ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاری لائی جاسکے اور ملکی برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سافٹ ویئر ڈیولپر انڈسٹری کی ترقی کے بڑے امکانا ت ہیں، پاکستان میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کے سیاسی مستقبل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم جاری ہے اور پی پی پی صرف سندھ تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔