کورونا وائرس'دنیا بھرمیں 8 لاکھ 3 ہزار 200 افراد ہلاک

کورونا وائرس'دنیا بھرمیں 8 لاکھ 3 ہزار 200 افراد ہلاک

واشنگٹن:عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 لاکھ 3 ہزار 200 افراد ہلاک اور 2 کروڑ 31 لاکھ 17 ہزار 813 متاثر ہو چکے ہیں جبکہ ایک کروڑ 57لاکھ 11ہزار سے زائد مریض   صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 57لاکھ 96 ہزار 727افراد متاثر اور ایک لاکھ 79ہزار 200ہلاک ہوچکے ہیں۔وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 35لاکھ 36ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ ایک لاکھ 13 ہزار 454 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 29لاکھ 73ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 55ہزار 928ہے۔روس میں کورونا وائرس سے 9لاکھ 46ہزار 976افراد متاثر ہیں اور 16ہزار 189جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12ہزار 843ہو گئی ہے جبکہ 6لاکھ 3ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ میکسیکو میں 5لاکھ 49ہزار 734افراد متاثر ہیں جبکہ 59ہزار 610اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک 1کروڑ 57لاکھ سے زائد مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 65لاکھ 47ہزار ہے۔

دنیا میں کورونا کے  پہلے 50لاکھ کیسز 185دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50لاکھ کیسز صرف 18دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1لاکھ سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں 20مئی کو  کورونا کیسز کی تعداد 50لاکھ ہوگئی جبکہ 27جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2کروڑ سے زائد تھی۔