شہباز نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے، مریم اورنگزیب

شہباز نے منی لانڈرنگ کی توعدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے، مریم اورنگزیب
کیپشن: چینی، آٹا چوروں کو عمران نے چارٹر جہاز میں بٹھا کر این آر او دے کر فرار کروایا، مریم اورنگزیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چینی اور آٹا چوروں کو عمران خان نے چارٹر جہاز میں بٹھا کر این آر او دے کر فرار کرایا۔ چینی 110روپے میں مل رہی ہے اور، روز اجلاس بلا کر کہتے ہیں نواز شریف کو واپس بلا رہے ہیں۔ اگر نواز شریف، شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تو عدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف قانونی طریقے سے پنجاب حکومت کی اجازت سے گئے۔ ناکامی، کرپشن سے نظر ہٹانے کے لیے نواز شریف کا نام استعمال کرتے ہیں اور جو قانون ملک کی ترقی کے خلاف ہو گا ڈٹ کر آواز اٹھائیں گے۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر رپورٹس پر شبہ ہے تو میڈیکل بورڈ، وزیروں کو جیلوں میں ڈالیں۔ عثمان بزدار، ڈاکٹر یاسمین راشد کو عبرت کا نشان بنائیں۔ ہم سے سوال پوچھنے کے بجائے اپنے لوگوں سے پوچھیں۔ ہم سے سوال نہ پوچھیں نہ ہم جواب دیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ روز ڈگڈگی بجانے کے بجائے عوام کو روزگار دیں، پچھلے ماہ نواز شریف کی رپورٹس جمع کرائی گئی، خارجہ پالیسی، اکانومی سمیت سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کوشش کر رہی ہے اے پی سی صرف گفتگو کر کے ختم نہ ہو، اے پی سی کی جلد تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سی پیک کو متنازع بنانے کی کوشش کی، کیوں ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ 23 فاران فنڈنگ کیس کا جواب نہیں دیا گیا، چیلنج کرتی ہوں بتائیں کس نے این آر او مانگا، اگر دم ہیں تو عدالتوں میں ثبوت پیش کریں۔ ہمیں مت بتائیں فیٹف قانون سازی پر کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر تقریریں کرنے سے پہلے وزیر خارجہ سے مشورہ کریں، شاہ محمود قریشی نے فیٹف قانون سازی میں شہباز شریف کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر خط لکھا۔ فیٹف میں ایسا قانون لانا چاہتے ہیں جس سے سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ جو قانون ملک کی ترقی کے خلاف ہو گا ڈٹ کر آواز اٹھائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی، آٹا چوروں کو عمران نے چارٹر جہاز میں بٹھا کر این آر او دے کر فرار کروایا۔ جھوٹ بولنا بند کریں اور نواز شریف کی صحت پر سیاست کرتے ہیں۔ اگر نواز شریف، شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی تو عدالت میں ثبوت کیوں نہیں دیتے۔