افغانستان درست سمت میں گامزن ہے،گلبدین حکمت یار  

Afghanistan is moving in the right direction, Gulbuddin Hekmatyar
کیپشن: فائل فوٹو

کابل: سربراہ حزب اسلامی انجینئر گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ افغانستان درست سمت میں گامزن ہے، توقع ہے کہ افغانستان میں سب کیلئے قابل قبول حکومت بنے گی۔

گلبدین حکمت یار کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ افغانستان میں ایسی حکومت ہو جو عالمی برادری کو بھی قبول ہو، وقت آگیا ہے افغانستان آگے کی طرف بڑھے، تمام افغان گروپ مل کر مسائل حل کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے افغانستان کے تمام مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہوگا، افغانستان کے تمام گروہ نئی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ وقت آگیا ہے افغانستان کے تمام گروپ آپس میں مل بیٹھ کر ہم آہنگی پیدا کریں۔

افغان لیڈر نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سازی اور مستقبل کا اختیار عوام کو ہے۔ بھارت نے ماضی میں افغانستان کی آزادی کی جنگ کی مخالفت کی تھی، اسے چاہیے کہ وہ افغانستان کےامن میں مثبت کردار ادا کرے، ہم کوشش کریں گے افغان دشمن قوتیں امن عمل کو متاثر نہ کریں۔