سابقہ گلوکارہ دعا ملک کے گھر بیٹے کی پیدائش

سابقہ گلوکارہ دعا ملک کے گھر بیٹے کی پیدائش
کیپشن: سابقہ گلوکارہ دعا ملک کے گھر بیٹے کی پیدائش
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک ، اداکار فیروز خان کی بہن اور سابقہ گلوکارہ دعا ملک کے گھر  بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دعا ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر اداکارہ حمائمہ ملک کی جانب سے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خالہ بن جانے کی اطلاع دی گئی۔

حمائمہ ملک نے اپنی اسٹوری میں اللہ کاشکر اداکرتے ہوئے لکھا کہ میری بہن دعا ملک کو اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔

اداکارہ نے بھانجے کی پیدائش کو فیملی میں خوبصورت اضافہ قرار دیا اور نومولود کے لیے بہت سی دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دعا ملک نے اسلام کی خاطر شوبز  کو چھوڑنے کا اشارہ دیا تھا۔