عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی

عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری اور عمران خان کے قانونی مشیر بابر اعوان لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے اور ضمانت کی درخواست دائر کی۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قبل از گرفتاری ضمانت کا معاملہ ہے، اس لئے عدالت آئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے خلاف پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی دینے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں ان کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ نے عمران خان کی گرفتاری کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے باعث پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد بنی گالہ کے باہر جمع ہے جبکہ پولیس نے بھی ناکہ بندی کر کے بنی گالہ کی جانب جانے والے راستے بند کر دئیے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں