مسلم لیگ (ن) کے مزید ایم پی ایز کیخلاف مقدمہ درج 

مسلم لیگ (ن) کے مزید ایم پی ایز کیخلاف مقدمہ درج 

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 5 ایم پی ایز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق یہ مقدمہ ایم پی اے وسیم بادزوئی کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج کیا گیا ہے جس میں رانا مشہود، مرزا جاوید، رخسانہ کوثر، سیف کھوکھر اور میاں عبدالرؤف نامزد ہیں۔
ایف آئی کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی ایز نے سپیکر کے الیکشن میں اسمبلی کی کارروائی متاثر کی اور بیلٹ بک چھین کر پھینک دی جو خاتون ایم پی اے رخسانہ کوثر سے برآمد کی گئی۔
ایف آئی آر کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بیلٹ بک کے اہم صفحات کو پھاڑا گیا اور کارسرکار میں مداخلت کی ۔ 
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر مبینہ تشدد کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عطاءتارڑ سمیت 14 لیگی رہنماﺅں کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے 25,25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عطاءتارڑ، اویس لغاری اور رانا مشہود سمیت 12 ایم پیز اور مجموعی طور پر 14 (ن) لیگی رہنماؤں کی ضمانت منظور کی۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو 2 ہفتوں تک مذکورہ رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں