انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہو گیا

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ آج اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 214 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی آغاز ہوا اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 137 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43 ہزار 133 پر آ گیا۔ 

مصنف کے بارے میں