سی فوڈ کھاتے ہوئے شخص کو سیپی میں سے نایاب موتی مل گیا

سی فوڈ کھاتے ہوئے شخص کو سیپی میں سے نایاب موتی مل گیا

نیویارک: امریکا میں ایک شخص پر قسمت مہربان ہو گئی ، اہل خانہ کے ساتھ سی فوڈ کھاتے ہوئے سیپی میں سے کیڑے کی بجائے ایک نایاب موتی نکل آیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلے ور میں اسکاٹ ایورلینڈ سالٹ ایئر نامی شخص اہل خانہ کیساتھ ایک ریستوران میں گیا جہاں انہوں نے سیپی اور صدفوں کا آرڈر دیا ۔ اُن میں سے جب ایک سیپی کھولی گئی تو اس میں ایک غیر معمولی موتی تھا جو اپنی بنفشی رنگت کی وجہ سے نایاب ترین موتی ہوتا ہے ۔

پہلے تو اسکاٹ ایورلینڈ سالٹ ایئر کی بیوی نے اُس کو ٹافی سمجھا یا خیال کیا کہ شاید بیرا کوئی چیز گرا گیا ہے ۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ ایک سچا موتی ہے ۔

ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک نایاب عمل ہے لیکن سال میں ایک دو مرتبہ ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن سیپی سے موتی نکلتے ہیں ۔ انتظامیہ کے نزدیک یہ ایک نایاب تحفہ بھی ہو سکتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں