شہباز گل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

شہباز گل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو پمز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے رہنماءشہباز گل کا چیک اپ اور میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شہباز گل کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں سانس کا مسئلہ نہیں ہے تاہم شہباز گل دوبارہ سینے میں درد کی تکلیف کی شکایت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے گزشتہ ہفتے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کا دوبارہ میڈیکل کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں