چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور 

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 3 روز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران عمران خان کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا چاہتے ہیں، اس لئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ 
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان اگر عدالت آتے ہیں تو پولیس گرفتار کر لے گی جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چھٹی پر ہیں جس کے باعث ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ 
جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ ابھی تو پٹیشن انٹرٹین نہیں ہوئی، اس پر اعتراض ہے تو بابراعوان نے کہا کہ عمران خان کے گھر پولیس کا گھیراﺅ ہے، ایسے میں کیسے یہاں آ سکتے ہیں؟ 
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اعتراض ہے بائیو میٹرک نہیں کرایا گیا، کیا آپ بائیو میٹرک کرانے کیلئے حفاظتی ضمانت چاہتے ہیں؟ 
عدالت نے ان کی درخواست پر اعتراض ختم کرتے ہوئے 25 اگست تک راہداری ضمانت منظور کی اور انہیں 3 روز میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ 

مصنف کے بارے میں