وزیراعظم نے بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم نے بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بالخصوص بلوچستان اور سندھ میں سیلاب کی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کو نقد رقوم اور زر تلافی کی ادائیگیوں پربریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آج کے اجلاس میں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے امدادی کارروائیوں سے آگاہ کیا جائے گا اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 25 ہزارکی فوری نقد رقم کی فراہمی کے عمل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز سندھ کے سیلاب متاثرین میں فوری نقد رقوم تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ آرمی چیف اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے بھی ٹیلیفون پرگفتگو کی تھی۔ 
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سندھ میں امدادی کارروائیوں سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی تھی جبکہ وزیراعظم نے سندھ میں رابطہ سڑکوں اورپلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرزکی فراہمی کی ہدایت بھی کی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں