انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

انگلینڈ کیخلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ یکم سے پانچ دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا دوسرا میچ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا ۔ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا ۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی ۔

دوسری جانب ، گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ اے سی سی ٹی 20 ایشیا کپ کے لیے 22 سالہ نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کو قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ۔

قومی اسکواڈ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہو گا ۔ یو اے ای میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

مصنف کے بارے میں