شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شہباز گل کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد  کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران خان کے چیف آف سٹاف  شہباز گل کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ شہباز گل کو 24 اگست تک پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ 

شہباگل کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی ۔عدالت نے 2 دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔جس کے بعد پولیس شہباز گل کو لے کر کچہری سے روانہ ہوگئی ہے۔ 

شہباز گل نے عدالت میں بیان دیا کہ پانچ دن سے نہایا نہیں ہوں حیوانوں والا سلوک کیا جاتا ہے جو تشدد کیا جاسکتا ہے آپ کو اندازہ نہیں ہے جج صاحب ۔ 

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کو چوبیس اگست کو دوبارہ  ایک بجے پیش کیا جائے ۔ صحت خرابی کی صورت میں ہسپتال شفٹ کیا جائے۔حراست کے دوران  وکلاء اور اہلخانہ سے ملنے کی اجازت ہو گی ۔

مصنف کے بارے میں