شہباز گل پر تشدد ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج سے تحقیقات کروانے کا حکم 

شہباز گل پر تشدد ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج سے تحقیقات کروانے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست مسترد کر دی ہے جبکہ تشدد کی انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کے ریٹائرڈ جج کو انکوائری افسر مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست کے خلاف شہباز گل کی درخواست پر سماعت ہوئی  ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ریمانڈ کے معاملے میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ 

اسلا م آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ ایس ایس پی رینک کا افسر شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی نگرانی کرے۔ 

مصنف کے بارے میں