پاکستانی طلبہ  کیلئے خوشخبری، چین کا ویزے کھولنے کا اعلان 

پاکستانی طلبہ  کیلئے خوشخبری، چین کا ویزے کھولنے کا اعلان 
سورس: File

بیجنگ : چین نے اپنے ملک میں طویل عرصے تک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبا کیلئے ویزے کھولنے اور بزنس کارڈ رکھنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان چین کے سفارتخانے نے اپنی ویب سائٹ پر کیا ہے۔سفارتخانے نے کہا کہ چین میں طویل عرصے تک تعلیم حاصل کرنے والے بین الاقوامی طلبہ ویزا فارم کے ذریعے سٹوڈنٹ ویزا کی درخواست دے سکتے ہیں ۔

 نئے طلبہ داخلے کا نوٹس جبکہ پہلے سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ چین واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔ویزا درخواست کی نئی پالیسی کے تحت تجارتی سفر کا کارڈ رکھنے والے غیر ملکی اور تعلیم کیلئے اقامتی اجازت نامے رکھنے والے طلبہ کو چین میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

مصنف کے بارے میں